قصور، سیوریج لائنون کی بندش ،چونیا ںروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ابلتے گٹروںکا گندا پانی روڈ ،گلیوں بازاروں اور گھروں کی زینت بن گیا

پیر 20 مئی 2019 21:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سیورج لائنون کی بندش چونیا ںروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ابلتے گٹروںکا گندا پانی روڈ ،گلیوں بازاروں اور گھروں کی زینت بن گیا ۔انتظامیہ کی ہٹ دھرمی بدستور قائم شہری سراپا احتجاج ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ پر بند سیورج لائنون کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا روڈ جہاں تباہ ہو رہا ہے وہاں علاقہ مکین گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں گٹروںکا گندا پانی روڈ کے ساتھ ساتھ گلیوں بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مکین جلدی اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں