سابق حکمران ملک کومسائل کی گہرائیوں میں دھکیل کر گئے تھے،سیدآغانویدہاشم رضوی

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خاں نے ملک کے مشکل حالات کے باوجود غیر معمولی فیصلے کر کے ثابت کیا کہ وہ نڈر اور ویژن رکھنے والے واحد لیڈر ہے ‘ سابق حکمران ملک کومسائل کی گہرائیوں میں دھکیل کر گئے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خاں ان حالات سے مایوس ہوکرشکست مان لیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی ثابت ہوئی او ر آج پوری دنیانے دیکھ لیا کہ عمران خاں ہی واحدلیڈرہے جو پاکستان کی عوام کومشکلات سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسابق تحصیل ناظم ومرکزی راہنماپاکستان تحریک انصاف قصورسیدآغانویدہاشم رضوی نے سابق ناظم وراہنماپی ٹی آئی عمران زیب کمبوہ کی رہائش گاہ پر کارنرمیٹنگ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں