ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت جاری پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع میں پولیو مہم کامیابی سے جاری،چار روز کے دوران 96فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ،اے سی قصور کلیم یوسف ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال جاوید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹو سروسز ڈاکٹر مبشر لطیف ، ڈی ایچ او میڈیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ ‘ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹرمحمد آصف چوہدری ، فوکل پرسن محمد رمضان شاہد اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی ، اے سی چونیاں عدنان بدر ، اے سی کوٹ رادھا کشن راجہ قاسم خان اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے اور چار روز کے دوران96فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران مہمان اور دوسرے اضلاع سے آنیوالے 84ہزار160بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں 94انکار ی بچے تھے جن کو ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندگان کی مدد سے کور کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور نے پولیو مہم کی کامیابی پر تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی پولیو ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ ناقص کارکردگی والی ٹیموں کی جواب طلبی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں