اسسٹنٹ کمشنرقصور کلیم یوسف کاخواجہ دائم الحضوری قبرستان کا دورہ

متعلقہ افسران کو ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کیے

پیر 18 جنوری 2021 19:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء)ڈپٹی کمشنرقصور منظرجاوید علی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیںتاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیاجاسکے، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرقصور کلیم یوسف نے خواجہ دائم الحضوری قبرستان کے گردونواح کا دورہ کیا اور وہاںپر موجود ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرقصور کلیم یوسف کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے لیے تمام شعبہ زندگی میں آسانیاںپیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ، قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رہے گا جس میںکسی قسم کی نرمی اور رعائت نہیںبرتی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں