ممبر بورڈ آف ریونیومنصور قادر کاضلع قصور میںقائم مختلف دیہی مراکز مال کا دورہ

بدھ 23 جون 2021 17:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) ممبر بورڈ آف ریونیو منصور قادر نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اوراسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق کے ہمراہ ضلع قصور میں قائم مختلف مراکز مال کا دورہ کیا، ممبر بورڈ آف ریونیو نے تحصیل قصور میں مصطفی آباد، گائوں مان ، گنڈاسنگھ والاجبکہ تحصیل چونیاں میں کنگن پور، الہٰ آباد، چونیاںون اور چونیاں ٹو دیہی مراکز مال کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کو تفصیلاً چیک کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک صوبہ بھر میں 807دیہی مراکز مال کو مکمل طورپر فعال کردیا گیا ہے اور رواں سال کے آخر تک صوبہ بھر کے تمام پٹوار سرکلز میں مراکز مال قائم کردیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دیہی مرکز مال میں شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل شفاف ڈیٹا کی آن لائن دستیاب ، فوری اراضی انتقال ، فوری فروخت کا حصول ، کوائف اور بائیو میٹرک ڈیٹا کے اندراج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں