ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا پٹواری کی سیٹوں پر بھرتی کے سلسلہ میں ڈی پی ایس میں قائم کردہ ٹائپنگ ٹیسٹ سینٹر کا اچانک دورہ

پٹواریوں کی بھرتی کیلئے ٹائپنگ ٹیسٹ کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے‘امیدواران کی ٹائپنگ سپیڈ کو جانچنے کیلئے جدید سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا ہے ‘آسیہ گُل

منگل 21 ستمبر 2021 17:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل کا پٹواری کی سیٹوں پر بھرتی کے سلسلہ میں ڈی پی ایس میں قائم کردہ ٹائپنگ ٹیسٹ سینٹر کا اچانک دورہ ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، اے سی اورنگزیب سدھو ، اے سی ہیڈ کوارٹر اقراء مصطفی ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا اور دیگر متعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹواریوں کی سیٹوں پر بھرتی کے حوالہ سے یہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوکا ایک احسن اقدام ہے جس سے ریونیو کے امور مزید بہتر انداز میں سرانجام دیئے جا سکیں گے ۔ ضلع بھر میں پٹواریوں کی خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے ٹائپنگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے اور ٹائپنگ ٹیسٹ شفافیت طریقے سے لئے جا رہے ہیں اور اسکی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے تا کہ اہل امیدواران کی حق تلفی نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی بھرتی کیلئے امیدواران کی ٹائپنگ سپیڈ کو جانچنے کیلئے جدید سافٹ ویئر کا استعمال کیا جا رہا ہے تا کہ سو فیصد میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ٹائپنگ ٹیسٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف شفٹوں میں ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں اور امیدواران کی حاضری کو چیک کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے ۔ ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے ہر امیدوار کی تین پوائنٹس پر چیکنگ کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں