ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ‘اسسٹنٹ کمشنرچونیاں رضوان الحق پوری کا چھانگا مانگا اور واں کھارا میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر زکا دورہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں رضوان الحق پوری کا چھانگا مانگا اور واں کھارا میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر زکا دورہ ‘ویکسی نیشن کے عمل ‘ریکارڈ اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے چھانگا مانگا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول واں کھارا میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دورہ کر کے تمام سہولیات کو چیک کیا ۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تحصیل چونیاں میں کرونا ویکسین کی خصوصی مہم ریڈ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں محلوں اور دیہاتوں میں جا کر ویکسی نیشن کر رہی ہیں ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کرونا سے بچائو کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں