ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پرڈینگی سرویلنس ‘13افراد کو نوٹسز ‘3افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 12 اگست 2022 22:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکاری دفاتر، ٹائر شاپش اور کباڑ خانوں میں ڈینگی سرویلنس جاری ‘13افراد کو نوٹسز جبکہ 3افراد کیخلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تحصیل اینٹا مالوجسٹ محمد وارث اور ڈسٹرکٹ نادر مہر محمد ابراہیم کی قیادت میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے ڈی سی کمپلیکس میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں گملوں ، کیاریوں ،لانزسمیت دیگر جگہوں پر ڈینگی سرویلنس کیا اور اپنی نگرانی میں متعدد جگہوں کی صفائی کروائی ، گملوں سے پانی نکلوایا اور لاروے سائیڈنگ کیا۔

اس کے علاوہ ٹیم نے شہر میں مختلف ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں میں ڈینگی سرویلنس کیا اور بعض جگہوں سے ڈینگی لاروا ملنے پر 13افراد کو نوٹسز جاری کئے جبکہ 3افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں