شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی اوقصور

پیر 13 مئی 2024 15:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈاکوؤں، لٹیروں، بدمعاشوں، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں منعقدہ پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرمیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پروفیشنل ورکنگ کو یقینی جائے گا۔

پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیسنگ کو مزید بہتر کیا جائے گا اگر آپ نیک نیتی سے کام کریں گے مجھے اپنے ساتھ پائیں گے، شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں، کسی شہری سے بدتمیز ی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

کریمنلز، ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی، ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پروفیشنل ٹیم کی طرح دن رات کام کریں گے،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہو گی،اگر کسی علاقہ میں منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہوئی متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا،جو پولیس افسران کرائم فائٹنگ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے وہی میرے فیورٹ ہوں گے جبکہ نااہل، کرپٹ، بددیانت اور کام چور پولیس افسران کی قصور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہو گی،پولیس اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد شاہد چدھڑ،سرکل افسران،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز،ضلعی پولیس کی نفری، ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف، سی آئی اے سٹاف، پی ایچ پی کے اہلکار اور انچارج برانچز بھی موجود تھے۔

\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں