قصور میں سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کردیا گیا

بدھ 12 اپریل 2017 23:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) قصور میں سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کردیا گیا۔صدر پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سردار یونس نے کہا کہ بچی شام کے وقت دودھ لینے کیلئے گھر سے نکلی تاہم واپس نہیں لوٹی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی رات بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب واقع پارک سے ملی۔پولیس افسر کے مطابق اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ بچی کو قتل کو گلا دبا کر قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔سردار یونس نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 302 اور 363 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں