خانیوال،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیاں

جمعرات 17 ستمبر 2020 15:34

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیاں بحال گئی ہیںاساتذہ اور طلباء میں سات ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پر نسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چوہدری محمد محسن نے سنینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد میں قلزم بشیر احمد ،محمد جاوید خان ،ملک بابر حسین خورشید احمد نوشاہی،چوہدری جاوید ھجر ،منظور حسین بھٹی اور محمد عبداللہ ملتزم شامل تھے ۔

اس موقع پر سکول کونسل کے ممبران رانا شبیر احمد ،محمد اشرف مغل اور شاہد انجم بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو بتایا کہ سکول کے مین گیٹ پر والدین طلباء اور سٹاف کی رہنمائی کے لیے کرونا سے بچاو کے سلسلہ میں ہدایات لگائی گئیں ہیں جہاں ٹمپریچر گن سے ٹمپریچرچیک کیا جاتا ہے ۔سٹاف اور طلباء کے ہاتھوںکو سینی ٹائزر سے صاف کروایا جاتا ہے اور کلاس رومز میں اساتذہ اور طلباء کو ماسک فراہم کیے جاتے ہیں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے نہم اور دہم کی کلاس کو مختلف گروپس میں تقیسم کیا گیا ہر گروپ ایک دن کے وقفہ سکول آتا ہے۔

جبکہ تمام کلاسز اور سٹاف روم میں اساتذہ طلباء اور نا ن ٹیچنگ سٹاف کے لیے ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ ہاتھ دھونے کے لیے واش بیسن لگائے گئے ہیں۔چوہدری محمد محسن نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نیوٹریشن ڈاکٹر سمیرا نوشین پر مشتم ٹیم اساتذہ ،نان ٹیچنگ سٹاف اور 10فی صد طلباء کے کرونا ٹیسٹ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرض کے خلاف قومی اداروں سے مل کر جنگ لڑنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں