خانیوال، کار حادثہ میں 2 افراد زخمی

اتوار 21 جولائی 2019 18:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) عبدالحکیم انٹر چینج موٹر وے پر کار حادثہ، حادثہ زیر تعمیر روڈ استعمال کرنے کے باعث پیش آیا، 2 افراد زخمی،زخمیوں ہونے والوں میں ڈاکٹر آمنہ،ڈاکٹر امیر احمد سکنہ رحیم یار خان شامل،ریسکیو1122 نے موقع پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو1122اور موٹر وے پولیس نے زیر تعمیر انٹر چینیچ استعمال نہ کرنے کی بار بار ہدایت کی ہے تاکہ حادثات میں قیمتی جانی اور مالی نقصان سے بچاجاسکے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں