خانیوال، 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

بدھ 18 ستمبر 2019 17:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم فرار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میاں چنوں کے نواحی گائوں68پندرہ ایل میں اقبال نامی ملزم نے 8سالہ بچی اقصیٰ کے ساتھ زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،بچی کے شور پر اہلیان محلہ اکھٹے ہوئے تو ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں