خانیوال، سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے دورے

بدھ 20 نومبر 2019 19:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمدچوہدری نے اچانک ہسپتالوں کے دوروں کا آغازکر دیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہا نیاں پہنچ گئے انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز ، لیبارٹری ، ایکسرے روم اور ادویات کے سٹور کا تفصیلی معائنہ کیا، ہسپتال میں صفائی کی صورتحال ، ڈاکٹروںا ور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ہسپتال میں سروس ڈیلوری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتا ل میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے اور دستیاب وسائل کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود با قاعدگی سے ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کر رہا ہوں ٹی ایچ کیو ہسپتال جہا نیاں تحصیل کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے اس کو مزید بہتربنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولتوں کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربابر سلیمان اورا یم ایس ڈاکٹر محمد عمر غوری بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں