خانیوال،مولانا عباس اخترکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 16:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نائب امیر جمعیت علمائے اہلسنت والجماعت بزرگ عالم دین وضلعی امن کمیٹی کے ممبر مولانا عباس اختر جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی نماز جنازہ ریلوے گراونڈ خانیوال میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ ممتاز عالم دین خواجہ عبدالماجد صدیقی نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماجنازہ میں ڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق احمد چوہدری ،ڈویژن بھر سے آئے ہوئے علماء کرام مشائخ عظام ،وکلاء صحافیوں ،ڈاکٹرز ،تاجروں ،اساتذہ طلباء اور ہر مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مولانا عباس اختر نی نصف صدی تک ریلوے لوگو شیڈ مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دئیے ۔مقررین نے مولانا کی گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں