جہانیاں اور خانیوال کے تین حلقوں سے تین حقیقی بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعرات 21 دسمبر 2023 17:32

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 دسمبر 2023ء ) جہانیاں اور خانیوال کے تین حلقوں سے تین حقیقی بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے تینوں بھائی ن لیگ کی جانب سے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ایک بھائی ایم ین اے  اور دو بھائی صوبائی سیٹوں پر ن لیگ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ایک بھائی تین مرتبہ ایم این اے رہ چکا ہے دوسرا بھائی 2018 کے انتخابات میں ایم پی اے منتخب ہوا تیسرا بھائی بھی میدان میں آگیا۔

(جاری ہے)

ان کے صوبائی ونگز پی پی 210 سے ان کے حقیقی بھائی سابق ایم پی اے حاجی عطاء الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ پی پی 209 سے بھی چوہدری افتخار نذیر کے چھوٹے بھائی چوہدری ضیاء الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں تینوں امیدوار سگے بھائی ہیں اور تینوں امیدواروں نے ن لیگ کی جانب سے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں امیدوار این اے 147 چوہدری افتخار نذیر 2008٫2013٫2018 کے انتخابات میں جیت کی ایم این اے بننے کی ہیٹرک کر چکے ہیں

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں