صحابہ کرام ؓ اور آل رسول ؐ کی حیات طیبہ ملت اسلامیہ کو امن وآشتی کا پیغام دیتی ہے ،ڈپٹی کمشنر

اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

خانیوال۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ صحابہ کرام ؓ اور آل رسول ﷺ کی پوری حیات طیبہ ملت اسلامیہ کے لیے امن وآشتی کا پیغام دیتی ہے‘ محرم الحرام کے مقدس ایام میں ان کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرکے اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے فروغ سے امن وامان کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

یہ بات انہو ںنے شہادت حضرت عمر ؓاور نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کے حوالہ سے منعقدہ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

امن سیمینار میں ڈی پی او فیصل مختار‘اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عبدالجبار ‘مولانا فتح محمد حامدی‘میر بابر علی ترمذی‘چیئرمین بلدیہ مسعوو مجید خان ڈاہا ‘ڈاکٹر شفیق الرحمن ‘شیخ شفیق رضوی سمیت تمام مسالک کے علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مولانا فاروق سعیدی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری اور ڈی پی او فیصل مختار نے ڈپٹی کمشنر آفس کے میٹنگ ہال میں محرم الحرام کے انتظامات بارے میڈیا کو مفصل بریفنگ دی ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار نے چھٹی اور دسویں محرم کے جلوس ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں