لائن سٹاف کی جان انتہائی قیمتی ہے، حادثے کی صورت میں ایس ڈی او ،ایکسین ذمہ دار ہونگے،ایڈیشنل چیف انجینئر

پیر 22 اکتوبر 2018 23:51

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) لائن سٹاف کی جان انتہائی قیمتی ہے حادثے کی صورت میں ایس ڈی او ،ایکسین ذمہ دار ہونگے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو آپریشن سرکل خانیوال محمد اقبال خان جوئیہ نے سرکل کے تمام سب ڈویژنل اور ڈویژنل افسران سے ایک میٹنگ میں کہی کہ بجلی چوری کی روک تھام لائن لارنر میں کمی کے لئے اقدامات فوری کئے جائیں وزارت توانائی کی ہدایت پربجلی چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات سو فیصد ریکوری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے دفتر رپورٹ کریں گے انہوںنے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث میپکو سٹاف کیخلاف کارروائی اور رننگ اور مستقل نادہندگان کے کنکشنز کاٹ کر مقدمات کا اندراج اور سو فیصد ریکوری عمل میں لائی جائے صارفین کیلئے نئے کنکشن فوری لگائے جائیں لائن سٹاف کی جان ہمارے لئے اہم ہے فیلڈ حادثات کی شرح صفر پر لانے کیلئے حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے حادثات کی صورت میں ایس ڈی او اور ایکسین دونوں ذمہ دار ہونگے اور نوکری سے برخاست کردیا جائے گا میٹنگ میں ڈپٹی کمرشل منیجر محمد سرور انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر مکینکل ایکسین خانیوال عرفان بشیر، ایکسین کبیروالا نصر اللہ خان ناصر اور ضلع کے تمام ایس ڈی او نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں