ضلع خانیوال میںمزید3کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی،ڈپٹی کمشنر

اتوار 4 نومبر 2018 18:50

خانیوال۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں تجاوزات اور ناجائزقابضین کے خلاف مہم کے دوران ضلع خانیوال میں مزید 3 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری پنجاب حکومت کی ملکیتی زمین ناجائز قابضین سے واگذار کرا لی ہے انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ا سسٹنٹ کمشنر خانیوال عبد الجبار نے انکی ہدایت پر چک نمبر 61/10R خانیوال میں بھاری مشینری اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کر کے 40 ۔

(جاری ہے)

کنال سرکاری زمین مالیتی 50 ۔ لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگذار کروالی جبکہ خانیوال شہر میں موجود نیو سبزی منڈی میں بھی کاروائی کر کے 15۔ مرلہ سرکاری زمین مالیتی اڑھائی کروڑ روپے کا قبضہ ناجائز قابضین سے واگذار کرا لیا ۔ ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ناجائز قابضین سے سرکاری زمین کا ایک ایک انچ واگذار کرانے تک آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں