اینٹوں کے بھٹوں کو دسمبر 2019تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

جمعہ 26 اپریل 2019 19:15

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اینٹوں کے بھٹوں کو دسمبر 2019تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیں مقررہ وقت گزرنے کے بعد پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو ضلع میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بھٹہ مالکان بھٹوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقررہ اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے بھٹوں پر چائلڈ لیبر بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ایس پی شبیر وڑائچ ،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبر جمشید فاروق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم،بھٹہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان،صدر ڈسٹرکٹ بار اظہر جکھڑ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو ہدایت کی کہ ضلع میں کسی ایک زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ کو ماڈل بھٹہ بنا کر وہا ں پر بھٹہ مالکان کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹہ کی تعمیر بارے ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ جن بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکورٹی گارڈ ابھی تک نہیں بنے انکے کارڈز بھی جلد از جلد بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں