ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کااسلام پارک خانیوال کا اچانک دورہ

جمعہ 26 اپریل 2019 19:15

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اسلام پارک خانیوال کا اچانک دورہکیا اور وہاں پر صفائی کی صورت حال ،سیوریج کے پانی کی نکاسی کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کی کہ جن گلیوں میں پانی کھڑا ہے وہاں سے فوری طور پر پانی کی نکاسی کی جائے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اچانک پیپلز کالونی پہنچ گئے اور وہاں پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پیپلز کالونی اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نظام آباد پلی بھی گئے اور وہاں پر اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے بچوں سے سوالات بھی پوچھے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے شہر میں قصابوں کی مختلف دکانوں پر ریٹ لسٹیں اور گوشت کا معیار چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں