محکمہ صحت کے ملازمین وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام برائے صحت کے انڈیکٹرز کو سو فیٰصد کامیاب بنائیں، ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعرات 18 جولائی 2019 18:25

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین مشترکہ جدو جہد سے وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام برائے صحت کے انڈیکٹرز کو سو فیٰصد کامیاب بنائیں تاکہ صوبہ بھر میں خانیوال کی رینکنگ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو معیاری علاج میسر آسکے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جائزہ کمیٹی برا ئے صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرماریہ ممتاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال سمیت محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی ٹائم کے علاوہ اپنی موجودگی اور ڈاکٹرز تمام سرکاری ہسپتالوں میں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں تمام طبی سہولتیں وافر مقدار میں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام وارڈوں میں مریضوں کے معیاری علاج اور بھر پور دیکھ بھال کی جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ قبل ازیں انہوں نے بچوں کو لگائے جانیوالے حفاظتی ٹیکہ جات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال کے شہری اور دیہی علاقوں میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات تمام بچوں کو لگائے جائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کوئی بچہ اس کورس سے محرو م نہ رہ جائے انہوں نے ای پی آئی سٹاف، یو سی لیول سٹاف، حفاظتی ٹیکہ جات کا شیڈول ٹارگٹ گراف اور یو سی کوریج بارے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں