نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خانیوال بیٹ کی جانب سے سکولوں ، کالجزمیں روڈسیفٹی کے حوالے سے لیکچرزکااہتمام

بدھ 15 جنوری 2020 20:16

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خانیوال بیٹ 18کی جانب سے سکولوں اور کالجزمیں روڈسیفٹی کے حوالے سے لیکچرز دئے۔سیکٹر کمانڈر N5ایس پی ندیم اشرف وڑائچ اور بیٹ کمانڈر سی پی او/ڈی ایس پی رانا سرفراز ناصر کی ھدایت پر MEUبیٹ 18خانیوال کی جانب سے مختلف سکولز اور کالجز میں طلباء میں ٹریفک کے متعلق آگاہی پروگرام کا سلسلہ جاری ھے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے ان پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا ھے اور روڈ استعمال کرتے ھوئے اپنا اور دوسروں کا خیال کیسے رکھنا ہے اس سلسلہ میں خانیوال شھرکے مختلف سکولزکالجزمیں پروگرام کا سلسلہ جاری ھے۔روڈ سیفٹی بارے آگاہی پروگرام کا انعقاد مختلف سکولزکالجزکیساتھ ساتھ شہر کے مختلف لاری اڈوں میں کیاجارھا ھے جس میں آپریشنل آفیسر محمدیونس نے طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہ کرنا ہے۔لیکچر میں سڑک عبور کرنے اور استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔پروگرام میں طلباء کو موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور بیک مررز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔نوجوان نسل ون ویلنگ اور تیزرفتاری سے اجتناب کریں۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے۔آپریشنل آفیسر شیخ محمدیونس نے ڈرائیور حضرات کو ہدایات اور روڈ سیفٹی کے حوالے ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں