خانیوال ۔ سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین ماسک لازمی پہنیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعرات 4 جون 2020 16:26

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو لاک ڈائون کے مقررہ اوقات پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف حکومتی ہدایت کے مطابق ایکشن لیا جائے۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک ، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹڈی دل کے تدارک کیلئے آگاہی مہم اور سرویلینس جاری رکھنے رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس آفت کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لئے تمام متعلقہ محکموں کی ابھی الرٹ رہنا ہوگا۔اجلاس میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کرنے کا ٹاسک بھی دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے سرکاری ہستالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں۔ سرکاری وصولیوں کی رفتار بھی تیز کی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین ماسک لازمی پہنیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں