پاکستان ریلویز کو منفع بخش ادارہ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،شعیب عال

پاکستان ریلویز کی کرڑوں روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے،کرپٹ اور کام چور افسران اور ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ملتان

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:53

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان ریلویز کو منفع بخش ادارہ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیںاس مقصد کے تحت پاکستان ریلویز کی کرڑوں روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے ۔کرپٹ اور کام چور افسران اور ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی خانیوال ریلوے گراونڈ خوبصورتی،انڈر پاس کی بہتری کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن کے باہر بڑے پیمانے پر سماجی تنظمیوں کے اشتراک سے شجرکاری کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ملتان شعیب عال نے سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد صدر سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم(دسٹرکٹ پریس کلب ) کی قیادت میں ڈی ایس آفس ملتان میں خانیوال کے مسائل کے حل بارے ملاقات کی وفد میں قلزم بشیر احمد ،چوہدری فیصل ارشد شامل تھے اس موقع پر ڈی این ریلویز ملتان عابد رزاق بھی موجود تھے ،شعیب عادل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ویژن کے مطابق اداروں کو منافع بخش بنانا ہماری قومی ذمہ دارای ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بھی پاکستان ریلویز کا مرکزی کردار ہے سی پیک مکمل ہونے سے نہ صرف محکمہ کو منافع بخش بنایاجاسکے گا بلکے عوام کو مال برداری اور سفر میں تیز ترین سہولتیں مسیر آئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے موجودہ حکومت کے شروع کردہ خصوصی اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے 10 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے جس سے اس کے سالانہ خسارے میں چار ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے سالانہ خسارہ 36.00 ارب روپے سے کم کرکے 32 ارب روپے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال میں محصولات کا ہدف 53 ارب روپے سے بڑھا کر 58 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ڈی ایس نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت وہ ریلوے ملازمین اور عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں تاکہ مسائل جان کر انہیں حل کیا جاسکے۔خانیوال میں ریلوے انڈر پاس اور ریلوے گروانڈ کی تزائین و آرائش اور ریلوے اسٹیشن کے ساتھ نو تعمیر شدہ دیوار کے ساتھ سٹیزنز فورم کے اشتراک سے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی جس سے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچایاجاسکے گا بلکے ملک و سرسبز و شادب بنانے میں مدد ملے گی۔

ریلوے ریزویشن آفس کو ائیر کنڈیشن اور جدید سہولت سے آرائستہ کیا جائے گا تاکہ مسافرکو آسانی ہو اور ریلوے کے ریونیو کو بڑھایا جاسکے۔انہوں ڈویژن انجنیئرعابد رزاق اور دیگر افسران کو خانیوال کے مسائل کے حل کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلوے اراضی پر قابضین سے ابتک کرڑوںروپے کی اراضی سے قبضہ واگزار کروایا ہے تاکہ اسے منافع بخش بنانا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ افسران و ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں نہ ہی کام چور ملازمین سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ڈی ایس نے وفد کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور خانیوال ریلویز کے اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں