خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراکا یوم وصال جمعة المبارک کو منایا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 20:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) دختر رسول ؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراکا یوم وصال بروز جمعة المبارک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میںخطبات اورمجالس عزاء سے خطاب کے دوران علماء کرام،ذاکرین و خطیب حضرات نے خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ کی حیات مبارکہ اوراسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوں اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

سیّد ة النساء،خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرا حضور نبی کریم کی صاحبزادی تھیںآ پ سیّدہ خدیجة الکبری کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیںآ پ کی شادی حضرت علی المرتضیٰ سے ہوئے آپ کے مشہور القاب زھرا،سیّد ة النساء،خاتون جنت اور بتول ہیں آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں