سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کی41 ویں برسی یکم دسمبر کومنائی جائیگی

بدھ 24 نومبر 2021 21:25

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کی41 ویں برسی یکم دسمبر کومنائی جائیگی‘ وہ 15 جولائی 1905 کوضلع جالندھر میں پیداہوئے قیام پاکستان کے بعد چوہدری محمد علی پہلے سیکرٹری جنرل اور 1951میں وفاقی وزیر خزانہ بنے 1955میں دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور11 اگست 1955سی12 ستمبر1956 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے‘ ان کے عہدحکومت کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کے پہلے آئین کی منظوری تھا وہ یکم دسمبر1980 کو وفات پاگئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں