دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرپیر کو منایا جائیگا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرپیر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برس ہابرس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے ۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں