ضلعی ٹاسک فورس کااجلاس ،ڈپٹی کمشنر کا ایکسین کے نہ آنے پر اظہار برہمی

جمعرات 23 فروری 2017 21:41

خانیوال۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ٹاسک فور س کے اجلاس میں ایکسین نہر کی بجائے ایس ڈی او کے اجلاس میں آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ رو ز ضلعی ٹاسک فور س کا اجلاس ڈپٹی کمشنرکے میٹنگ روم میں منعقد ہو ا جہاں ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے ایکسین نہر ریاض الما نی بارے دریافت کیا تو ایس ڈی او نہر نے ایکسین کے نہ آنے کا بتایا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے بھی اجلاس سے باہر نکا ل دیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ضلع خانیوال کے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اربوں روپے کے کسان پیکیج سے چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کو ریلیف ملا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ بنک کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کوقرضوں کی ادائیگیوں کی رفتار تیز کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ محکمہ انہار پانی چوری روک تھام اور مقررہ مقدار میں نہری پانی کی ترسیل کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے انہوں نے یہ بات ضلعی ٹاسک فورس سب کمیٹی اور ضلعی مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں محکمہ زراعت ، انہار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کاشت کاروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران کو زرعی ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کو ہر قیمت پر معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے نہری پانی کی کمی کے حوالہ سے افسران انہار کا اجلاس بھی طلب کر لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ محکمہ زراعت گلابی سنڈی کی تلفی کے لیے مہم کو تیز کرے اور دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں