’’ساون آئے ساون جائے ،تم کو پکاریںگیت ہمارے ‘‘

پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی21ویں برسی 4اگست کو منائی جائے گی

جمعرات 30 جولائی 2020 22:51

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) ’’ ساون آئے ساون جائے ،تم کو پکاریںگیت ہمارے ‘‘ پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی21ویں برسی 4اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیںگی۔

(جاری ہے)

اخلاق احمد نے اپنے کیریئر کاآغاز 1960ء میں سٹیج پر گلوکاری سے کیا گلوکار اخلاق احمد موسیقی کی دنیا میں ایک عرصے تک طبع آزمائی کرتے لیکن انہیں معروف پاکستانی فلموں ’’ بندش ‘‘ اور ’’ چاہت ‘‘ میں گلوکاری کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔

ان کے مشہور ترین گانوں میں ’’ ساون آئے ساون جائے ‘‘ اور ’’ سونا نہ چاندی نہ کوئی محل ‘‘ شامل ہیں ان گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔اخلاق احمد نے 80سے زائد فلموں میں ایک سو سے زائد گانے گائے جو کہ آج بھی ان کی یاد دلاتے ہیں ان کا مشہور گانا ساون آئے ساون جائے آج بھی موسم خوشگوار ہونے پر ریڈیو پر سنائی دیتا ہے ۔اخلاق احمد بلڈ کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہو کر 4اگست 1999ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں