معذور اوربے سہارا لوگوں کی مددکو فرض منصبی کا حصہ سمجھتاہوں، میر شعیب نوشیروانی

ٓکہ الحمدفاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں میں ہرممکن مدد کرکے غریب اورپسماندہ لوگوں کی خدمت کرینگے

پیر 25 مارچ 2024 21:17

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) الحمد ٹرسٹ فاؤنڈیشن خاران کے طرف سے سوشل میڈیاپر وائرل ہونیوالے ایک ہی گھرکے تین معذورافراد کیلئے ایم پی اے خاران میرشعیب نوشیروانی نی30 ہزار روپے امداد کرکے وظیفہ جاری کرنے کااعلان کردیا اس سلسلے میں ایم پی اے خاران میرشعیب نوشیروانی نے الحمد ٹرسٹ فاؤنڈیشن خاران کے چیئرمین طفیل نورچنال سے رابطے کرکے معذورافراد کے حال دریافت کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسے معذور اوربے سہارا لوگوں کی مددکرنامیں اپنے فرض منصبی کا حصہ سمجھتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایسے مستحقین کو ڈھونڈ کرہمیں نشاندہی کرنے پرآپ قابل تعریف ہیں۔ میر شعیب نوشیروانی نیالحمد فاؤنڈیشن کے چیئرمین طفیل نور سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان معذوروں کے لیے میں اپنی طرف سے مستقل طور پروظیفہ دینے کااعلان کرتا ہوں اور علاج کیلیے 30000 ہزارروپے عطیات بھی دیدیا جنہیں طفیل نورنیمتعلقہ مریض کے حوالے کردیا۔میرشعیب نوشیروانی نے کہاایسے مستحق مریضوں کابلا تفریق خدمت اورمددکوباعث فخرسمجھ کرانکامددکرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الحمدفاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں میں ہرممکن مدد کرکے غریب اورپسماندہ لوگوں کی خدمت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں