کمشنر رخشان ڈویژن کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، سیلابی ریلے سے نڈی کٹائو کا جائزہ لیا

پیر 22 اپریل 2024 21:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے حالیہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ کلی بڈو در محمد کا دورہ کیا۔ انہوں نے بڈو ندی کے سیلابی ریلے سے کلی کی جانب ندی کٹاؤ کا جائزہ لیا اور کلی کے لئے فوری طور پر عارضی حفاظتی بند کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر محکمہ ایریگیشن اور ایم ایم ڈی انجینئرز اور افسران نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو عارضی حفاظتی بند کے جاری کام سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کلی کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے عارضی حفاظتی بند کا کام شروع کروا دیا ہے جبکہ مستقل بنیادوں پر کلی کو سیلابی ریلوں سے محفوظ بنانے کےلئے محکمہ ایریگیشن اور مواصلات و تعمیرات متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ کلی کے لئے ایک مستقل اور پائیدار حفاظتی بند کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ قدرتی آفات سے لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ خاران کو کلی کے متاثرہ لوگوں کے لئے ٹینٹ اور باقی ضروری سامان فراہم کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں