ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر خاران میں بھی ملیریا بچاؤ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:17

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر خاران میں بھی ملیریا بچاؤ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر جاوید حسن، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بی آر ایس پی حبیب ملنگزئی صوبائی لاجسٹک کوارڈینیٹر حمید مینگل, ڈی ایم یو منظور آحمد ساسولی نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں ملیریا کی بیماری کی آگاہی پھیلانا ہے، ملیریا ایک خطرناک اور مہلک خون کو متاثر کرنے والا مرض ہے جو کہ ایک پیراسائیٹ سے متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اگر کوئی متاثرہ مچھر انسان کو کاٹ لے تو یہ بیماری انسان میں منتقل ہو جاتی ہے، یہ بیماری بہت ہی جلد پھیلنے کی وجہ سے کافی خطرناک ہو سکتی ہے۔

اس مہلک بیماری کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ ملیریا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں اس کی روک تھام اور علاج کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا انتہائی اہم ضرورت ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے لیے سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں، جسم کو مکمل طور پر ڈھانپیں، اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں