بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ،ریلیف پہنچانے کیلئے انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں ،رکن اسمبلی میر شعیب نوشیروانی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:45

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) خاران سے رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنماء میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے میں نے بروقت انتظامیہ کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف پہنچانے کے لئے انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں ریسکیو کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں خاران انتظامیہ کونسلران عام عوام کی طرف سے بارشوں سیلابی صورتحال میں متاثرین کی مدد قابل تحسین ہیں خاص کچھ نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی مدد آپ بروقت ریسکیو کرکے بحفاظت نکالا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ جہاں جہاں بارشوں سے مکانات زرعی فصلات رابطہ سڑکیں واٹر سپلائی پائپ لائنز متاثر ہوئے ہیں وہاں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے ہم نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات دی ہیں متاثرین کی مدد اور بروقت داد رسی کے لئے میں پی ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہوں،

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں