میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،کمشنر رخشان ڈویژن

منگل 30 اپریل 2024 17:25

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،میڈیا کے ذریعے مختلف مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہےغیر جانبدارانہ رپورٹنگ سے ہماری اصلاح ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب خاران کے سابق صدر سینرصحافی محمد عیسی محمدحسنی سے دوران ملاقات کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل جدید ٹیکنالوجی کے ڈریعے دنیا بھر کے حالات سے بروقت معلومات فراہم ہوسکتی ہے اور میڈیا ہی وہ واحد فورم ہے جس سے ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتی ہے قلم کی اپنی ہی طاقت ہے اگر اس کوصیع معنوں میں استعمال کرے جس سے کئی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہیں کیونکہ میڈیا کی نشاندہی سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح ہے کہ رخشان ڈویژن پر مشتمل تمام اضلاع میں یکساں طور پر ترقی کا عمل جاری رہے اور عوامی مفادات کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں