میڈیا کے اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، کمشنر رخشان ڈویژن

منگل 30 اپریل 2024 22:46

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) خاران کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ میڈیا کے اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا میڈیا کے ذریعے مختلف مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہیں غیر جانبدارانہ رپورٹنگ سے ہمارے اصلاح ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب خاران کے سابق صدر سینرصحافی محمد عیسی محمدحسنی سے دوران ملاقات کیا انھوں نے کہا کہ آج کل جدید ٹیکنالوجی کے ڈریعے دنیا بھر کے حالات سے بروقت معلومات فراہم ہوسکتی ہے اور میڈیا ہی وہ واحد فورم ہے جس سے ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتی ہے قلم کی اپنی ہی طاقت ہے اگر اس کوصیع معنوں میں استعمال کرے جس سے کئی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہیں کیونکہ میڈیا کی نشاندہی سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح ہے کہ رخشان ڈویڑن پر مشتمل تمام اضلاع میں یکساں طور پر ترقی کا عمل جاری رہے اور عوامی مفادات کو اولین ترجیح دے رہے ہیں تاکہ علاقے میں خوشحالی ممکن ہوسکے ترقی کے عمل کے ساتھ ساتھ امن امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی کیونکہ ریاست کا کام عوام کو ان کے دہلیز پر زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہیں انشائ اللہ ان معاملات کو میں خود نگرانی کررہا ہیں انھوں نے کہا کہ خاران کے میڈیا پرسن نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کی ہے اور اس امید کے ساتھ میڈیا خاران کے تعمیر و ترقی میں ہمیشہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ رہینگے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں