ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس

پیر 29 اپریل 2024 18:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے زیر صدارت ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ماسٹر پلان کا فزیبلٹی سٹڈی کرنے والا ٹیم ، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے ، کونسلران اور بازار پنچاٸیت کے نمائندے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندے اور دیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس کے شرکاء کو ماسٹر پلان کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ماسٹر پلان کا فزیبلٹی سٹڈی کرنے کے لیے ٹیم خاران میں ہے اور معتلقہ ٹیم مختلف ایریا کا بھی دورہ کرکے رپورٹ مرتب کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ تمام محکموں کو اپنے تجاویزاتی رپورٹ بھی جلد جمع کرانے کا بھی تاکید کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خاران کی ترقی و خوشحالی ماسٹر پلان کی کامیابی کے ساتھ تکمیل سے وابستہ ہے اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتیں بازار پنچایت اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ بھرپور تعاون کرے تاکہ خاران ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکےاجلاس کے تمام معزز شرکاء سے ماسٹر پلان کے متعلق انکے تجاویز بھی لیے گئےاجلاس کے تمام شرکاء نے ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات اور ضلعی انتظامیہ خاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں