خاران صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی کا خاران شہر میں پانی کے قلت پر فوری نوٹس

منگل 21 مئی 2024 16:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) صوبائی وزیر خزانہ و ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی نے خاران سٹی کے مختلف محلوں میں پانی کی قلت اب پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای خاران کے ایکسیئن اور ایس ڈی او کو فوری پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر کی فنی خرابی کو دور کرنے اور پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ واضح رہےکہ خاران شہرشدید گرمی میں پانی کی قلت سے کربلا کا منظر پیش کررہاہیں جس سے شہریوں کو شدیدمشکلات اور تکالیف کاسامناہورہا ہے۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں