آج کے دور میں دنیا بھر فری لانس کی طرف مرکوز ہے ،ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ

ہماری کوشش ہے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ایسے مفید سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کیا جائے ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی

جمعرات 17 جون 2021 16:42

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں نیشنل فری لینس ٹریننگ پروگرام کا وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے افتتاح کیا۔ نیشنل فری لینس ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے آن لائن پروگرام آفیسر محمد ممنون حامد اور ٹرینرز زاہد عدنان، رانا سہیل احمد و فیصل عبداللہ نے تفصیلی بریفننگ دی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے کہا کے آج کے اس دور میں دنیا بھر فری لانس کی طرف مرکوز ہے ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان بشمول خضدار کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کے مفید سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کیا جائے تا کہ ہمارے نوجوان نسل کو آسانی سے روزگار کے مواقع میسر ہو۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے ٹریننگ پروگرام میں منتخب ہونے والی143 ٹرینی طلباء پر مکمل فیس معافی کا اعلان کیا جو کہ 4000 فی ٹرینی نے بطور فیس یونیورسٹی کو ادا کرنے تھے۔

وائس چانسلر نے پروگرام کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی عبد القدیر کی پروگرام کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ ٹریننگ کے حوالے سے تعریفی پروگرام میں پرو وائس چانسلر سید ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر جلال شاہ، ڈی جی کیو۔ای۔سی انجینئر لیاقت علی لہڑی، ڈی جی پلاننگ اینڈ ورکس انجینئر حامد طارق خان، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر علی رضا شاہ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر شبر نقوی، کنٹرولر امتحانات محمد انور بلوچ، انتظامی افسران، تدریسی شعبہ جات کے چیرمین اور ٹرینیز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں