خضدار ،روڈ حادثہ دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، ایک شخص زخمی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) خضدار میں حادثہ دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، ایک شخص زخمی ، حادثات خضدار کے علاقے فیروزآباد اور کھٹان ندی کے قریب پیش آئے تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز گاڑی او رٹریکٹر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ، پہلا واقعہ فیرو زآباد میں پیش آیا جہاں پک اپ گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار محمد کریم ولد عبدالکریم قوم گرگناڑی جاں بحق ہوگیا ، دوسرا واقعہ خضدار میں کھٹان ندی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر کی ٹکر سے محمد حنیف ولد محمد اعظم قوم غلامانی ساکن جعفر آبادخضدار جاں بحق ہوگیا ، دونوں واقعات کے گاڑی ڈرائیورز کو پولیس و لیویز نے حراست میں لے لئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں