عوام کے اعتماد کو کسی بھی طرح ٹھیس نہیں پہنچائی جائیگی،آغا شکیل احمددرانی

بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دیر پااور بڑے منصوبے بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلی بلوچستان

پیر 25 مارچ 2019 23:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر خالد بزنجو ، رئیس جاوید سوز مینگل ،میر نعمت اللہ بزنجو ، عبدالخالق غلامانی ،عبداللہ سیاہ پاد رند و دیگر نے تحصیل نال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دیر پااور بڑے منصوبے بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ،جس میں علاقے کی تعمیر و ترقی ہوسکے گی ، بے روزگاری میں واضح کمی ہوگی ،نال کے عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، یہاں سے سی پیک شاہراہ بن رہی ہے جو کہ خضدار اور بیسمہ کو لنک کریگی جس سے نال کی اہمیت مذید بڑھے گی ، نال میں تعلیمی اداروں کے معیارو میرٹ کو برقر رکھنے کے لئے اساتذہ کی موجود گی لازمی امر ہے ،اساتذہ نے غیر حاضری کی تو انہیں فارغ کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

صحت تعلیم کے مسائل حل کیئے جائیں گے ۔تحصیل نال کے عوام نے حالیہ الیکشن میں جس طرح ہماری جماعت کو پذیرائی دی اور جس بڑی تعداد میں ووٹ دیا یہ ان کا خلوص اور اپنائیت کانتیجہ تھا جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عوام کے اعتماد کو کسی بھی طرح ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا تحصیل نال میں جلسہ عام سے دیگر مقررین حاجی مرزا خان لانگو ، یار محمد انجینئر محمد آصف بلوچ غلام اللہ لانگو میر سفر خان ساجدی احمد وقار فیض محمد معین اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی کا نال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، سردار بلند خان غلامانی ، سردار عزیز محمد عمرانی ، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ، رئیس جاوید سوز مینگل ، عبدالخالق غلامانی ودیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددانی نے نال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہاکہ نال کے اسکولز میں جن چالیس سے زائد اساتذہ غیر حاضر ہیں وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر نہیں ہورہے ہیں اور انہوںنے نال کے تعلیمی اداروں کو ویران کردیا ہے ان کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ علاقے کے مستقبل کے ساتھ مت کھیلیں اور جس مقصد کے لئے وہ تنخواہیں لے رہے ہیں وہ اس مقصد کی انجام دہی کے لئے بھی اپنے فرائض نبہا دیں تعلیمی اداروں کو آباد کردیں اور یہاں پڑھنے کے لئے آجائیں ، اگر وہ پڑھانے کے لئے نہیں آتے ہیں تو ان کو ملازمت سے برخاست کرکے نال ہی کے تعلیم یافتہ فرض شناس افراد کو یونین کونسل کی سطح پر بھر تی کی جائے گی تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہوں اور یہاں ناخواندگی کا خاتمہ ہوسکے ، انہوںنے کہاکہ تحصیل نال میں مختلف علاقوں واٹرسپلائی اسکیمات لگائے جائیں گے جہاں عوام کوپینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا ، نال میں قیامِ امن بھی ہماری اوّلین ترجیح ہوگی ، نال میں چیک پوسٹس پر یہاں کے لیویز اہلکاروں کو تعینات کیئے جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ بتدریج صوبائی حکومت عوام کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لئے آگے بڑھ رہی ہے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کیئے جائیں گے ۔ جلسہ عام سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر خالد بزنجو نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی انداز میں تحصیل نال کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،حالیہ الیکشن میں عوام نے ہماری آواز پر جس طرح لبیک کرکے بی اے پی کے امیدواروں کو ووٹ دیا وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے انشاء اللہ عوام کے ساتھ ہمارا رابطہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہیگا ۔

اور آنے والے مستقبل میں اسی طرح ہمارا قافلہ بڑھتارہیگا ،انہوںنے کہاکہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر کام کررہے ہیں ،انشاء اللہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں