صوبائی حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار

پیر 22 اپریل 2019 18:24

خضدار ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ خضدار میں صحت کی سہولیات کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے عوام کو فوری طبی امداد ملے گی ، خضدار میں ٹراما سینٹر کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کے تکمیل سے خضدار میں علاج معالجے کے نیا مرکز کااضافہ ہوگا ، خضدار میں قومی شاہراہ کے ساتھ ڈویژن پبلک کالج خضدار کے سامنے دوکروڑ سے زائد لاگت سے ٹراما سینٹر بن رہاہے جس کی تعمیر پر تیزی کے ساتھ کوششیں جاری ہیں ، ہماری کوشش تھی کہ خضدار کے عوام کی اس دیرینہ تمنا پوری کی جائے خضدار ویسے بھی شاہراہوںکے سنگم پر واقع ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں اندرونی بلوچستان ، اندرونی سندھ اور کراچی کے لئے سفر کرتے ہیں اور حادثات پیش آنے کی وجہ سے فوری طبی امدادی مرکز کی بے حد ضرورت تھی تاہم اب ٹراما سینٹر کی صورت یہ ضرورت بھی پورے ہونے کو ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی ٹراما سینٹر کا معائنہ کرکے انہوںنے ٹراما سینٹر کے قیام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا ، میں از خود ٹراما سینٹر کی تعمیر کا معائنہ کررہاہوںا ور میری کوشش ہے کہ یہ معیاری انداز میں مکمل ہو اور طبی مرکز سے ہنگامی صورت میں عوام کو فائدہ ملے ۔

انہوں نے کہاکہ خضدار صوبے کا مرکزی ضلع ہے یہاں آبادی بھی کافی حد تک بڑھ چکی ہے جب کہ مصروف شاہراہوں کی وجہ سے خضدار میں آمدورفت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوچکاہے ، اس لیئے حادثات کی صورت میں مریضوں کو فوری علاج اور ان کی جان بچانے کے لئے اقدامات کی بے حد ضرورت تھی اور اس ضرورت کو پانے کے ہم قریب پہنچ چکے ہیں ، ٹراما سینٹر سے عوام کو بے حد فائدہ پہنچے گا انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات اٹھارہی ہے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہیں ان کی ادویات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور ان ہسپتالوں میںبنیادی سہولیات فراہم کیئے جائیں ۔

اس سلسلے میں بھر پورے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں