داؤد آفریدی ایم پی اے کا رات گئے تحصیل ہسپتال لاچی پر اچانک چھاپہ

اتوار 19 مئی 2024 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) کوہاٹ کے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ نے اتوار کی رات 1 بجے کے قریب اپنے حلقہ نیابت کی تحصیل لاچی کے Type-D ہسپتال پراچانک چھاپہ مارا اور عملے کی حاضری، سٹاک رجسٹر، اوپی ڈی ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ طبی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے طبی عملے اور مریضوں کے مسائل سمیت سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹروں کو مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔داؤد شاہ آفریدی کا اس موقع پر اپنے پیغام میں واضح کہنا تھا کہ جو بھی ڈاکٹر یا سرکاری افسر/اہلکار کوہاٹ میں ڈیوٹی کرے گا تو عوامی خواہشات کے مطابق ہی کرے گا اور اسے سراہا بھی جائے گا اور جو اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتے گا یا کام چوری کرے گا وہ پھر کوہاٹ میں نہیں رہے گا،وہ خود بھی عوام کے بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سرکاری افراد سے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں،صحیح ڈیوٹی دینے والے سر آنکھوں پر مگر ڈیوٹی نہ کرنے والوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں