پھلدارپودہ جات کے حوالہ سے باغات کی داغ بیل اورتنصیب کاعمل بروقت شروع کیاجائے‘سیکرٹری زراعت کی زمینداران کو ہدایت

محکمہ زراعت کے آفیسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے علاقے کی زرعی ترقی میںہرممکن کرداراداکریں‘راجہ طارق مسعود خان

منگل 4 دسمبر 2018 14:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء)سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی واسماء راجہ طارق مسعودخان نے کہاہے کہ ربیع پلان2018-19پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے زمینداران کی مکمل رہنمائی کرتے ہوئے پھلدارپودہ جات کے حوالہ سے باغات کی داغ بیل اورتنصیب کاعمل بروقت شروع کیاجائے ۔وزیرزراعت واسماء کے پچاس روزہ پلان کوعملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے جائیںاورپیشہ ورزمینداران کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے لوگوںمیںگھریلو پیمانے پر سبزیات کی کاشت کے لیے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق زمینداروںکو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اورزراعت کے شعبہ میںمزیدبہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے آفیسران واہلکاران ذمہ داری کامظاہرہ کریںغفلت اورسستی کامظاہرہ کرنے والے آفیسران واہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائیگی محکمہ زراعت کی ترقی دراصل خطہ کی ترقی ہے کسان کی ترقی ہی ملک کی معیشت کی ترقی ہے پھل دارپودہ جات اورباغات کی داغ بیل اورتنصیب کے عمل سے خطہ کوزرعی اعتبارسے خودکفیل بنایاجاسکتاہے ہمارامشن آزادکشمیرمیںکسان کوخودکفیل بناکرخطہ کوترقی کی راہ پرڈالناہی-ان خیالات کااظہارسیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی واسماء راجہ طارق مسعودخان نے گزشتہ روزمحکمہ زراعت کوٹلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںانچارج نائب ناظم زراعت توسیع میاںنویداللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروس سردار صغیر احمد خان، عامرمجتبیٰ،سردارظہوراحمد،حافظ ظفراقبال،عابدگورسی،انواراقبال گورسی،نویدبشیر،سہیل لطیف، سراج سکندر،سہیل احمدکے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔انچارج نائب ناظم ضلع کوٹلی نے ربیع پلان2018-19کے حوالہ سے سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک کوملٹی میڈیابریفنگ بھی دی۔

اس موقع پرسیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی واسماء راجہ طارق مسعودخان نے زراعت و آبپاشی کے جاری سرگرمیوں کوموثراندازمیں اجاگرکرنے کے بارے میںبھی احکامات جاری کئے۔سیکرٹری زراعت راجہ طارق مسعودخان نے کہاکہ آزادکشمیرمیںعلاقہ کی موسمی مناسبت کے لحاظ سے اس علاقے میںزرعی ترقی کی استعدادکارکو بڑھایاجاسکتاہے محکمہ زراعت کے آفیسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے علاقے کی زرعی ترقی میںہرممکن کرداراداکریں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں