محکمہ زراعت کوٹلی نے کسانوں کوسستے نرخوں پرگندم بیج کی فراہمی شروع کردی ہے، ڈی ڈی زراعت

بدھ 3 نومبر 2021 16:47

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2021ء)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع کوٹلی میاں نویداللہ  نے کہا ہے کہ   محکمہ زراعت کوٹلی نے کسانوں کوسستے نرخوں پرگندم بیج کی فراہمی شروع کردی ہے۔ انہوں نے   کہا ہے کہ ضلع کوٹلی میں کراپ میکسمائزیشن پراجیکٹ سیکنڈ فیزکے تحت کھادDAPوبیج گندم کی ترسیل کاعمل شروع ہورہاہے،  ضلع کوٹلی کی15منتخب شدہ یونین کونسلز میں پیکج50فیصدفارمزشیئرکے تحت تقسیم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آفیسران محکمہ زراعت آزادکشمیر کی کاوشوں کی بدولت آئندہ چندایام میں پیکج کی ترسیل مکمل ہوجائے گی۔پیکج محکمانہ قوائدکے مطابق ہی تقسیم ہوگا،  اس حوالہ سے دفترمحکمہ زراعت ضلع کوٹلی میں میٹنگ کاانعقاد ہوا۔جس میں محکمہ زراعت کوٹلی کے سرکل/تحصیل آفیسران کوہدایات دی گئی کہ وہ کسانوں کوگندم کی کاشت کے سلسلہ میں مکمل آگاہی فراہم کریں۔ زمینداران کوبھی چاہیے کہ وہ اچھی پیداوارکے لیے گندم کی ترقی دادہ اورمحکمہ زراعت کی تجویزکردہ اقسام ہی کاشت کریں نیزکھادوں کامناسب استعمال بہترپیداوار کی ضمانت ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں