سی آئی اے سٹاف کوٹلی کی کاروائی‘ پولیس کو مطلوب مفروراشتہاری مجرم چار سال بعد گرفتار

اتوار 17 نومبر 2019 14:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سی آئی اے سٹاف کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ کے کاغذات چوری کر کے فروخت کرنے والا نوسر باز پولیس کو مطلوب مفروراشتہاری مجرم چار سال بعد گرفتار مفرور مجرم کی گرفتاری روالپنڈی سے عمل میں لائی گئی سی آئی اے سٹاف نے اشتہاری مجرم کو کوٹلی منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی ہدایت پر سی آئی اے میں تعینات سب انسپکٹر مہتاب اسلم نے ہمراہ فیصل حیات ،خان راشد،مسعود قمر،وقار احمد، مخبر کی اطلاع پر روالپنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں کے مقام پر چھاپہ مار کے مقدمہ علت نمبر61/15میں مطلوب مفرور اشتہاری مجرم غلام فرید کو گرفتار کر کے کوٹلی منتقل کر دیا واضع رہے کے غلام فرید نے 2015میں خواجہ کبیر کے کروڑوں مالیت کے پلاٹ کے کاغذات چوری کر نے کے بعد پلاٹ کو فروخت کر کے رقم ہڑپ کر کے روپوش ہو گیا تھا -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں