کوٹلی کے نواحی علاقے کلہار میں شوہر نے بیوی کو گولیا ں مار کر قتل کر دیا

اتوار 9 اگست 2020 18:45

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) کوٹلی کے نواحی علاقے کلہار میں شوہر نے بیوی کو گولیا ں مار کر قتل کر دیااورموقع سے فرا رہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔

مقتولہ ایک بچی کی ماں بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کوٹلی مقتولہ مدیحہ کے والد نے محمد بشیر ولد محمد دین ساکن مروٹ کلہار نے درخواست دی کے دو سال قبل زاہد ولد محمد حنیف ساکن بنڈو بالا کو اپنی بیٹی کا رشتہ دیا تھا لیکن اسی دوران ملزم میری بیٹی کو اغواء کر کے لے گیا اور نامعلوم مقام پر نکاح کر لیا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہو ئی مدیحہ کے ساتھ ملزم اکثر مار پیٹ کیا کرتا تھا لیکن گزشتہ روز ملزم زاہد نے اپنے ساتھیوںمنظور ولد منگو نسیم ولد محمد حنیف اور افتخار ولد مکھن ساکنان بنڈہور بالا کے ہمر اہ مل پہلے تشدد کیا اور بعد ازاں گولیا ں مار کر میری بیٹی کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیردفعہAPC34/302کے تحت مقدمہ درج کرتے ہو ایس ایش او تھانہ کوٹلی چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ چوکی افسر تتہ پانی آصف ملک اور تفتیشی افسر محمد جمیل چوہدری معہ نفری بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی جبکہ دیگر نامزد فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جبکہ مقتولہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز دس بجے ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں