زمیندارفائرسیزن میںملکیتی رقبہ پرآگ ہرگزنہ لگائیں ‘مہتمم جنگلات

مقامی لوگ فائرسیزن کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاران کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیںتاکہ جنگلات جیسے قیمتی اثاثہ جات کوموسم گرماکے دوران آگ سے محفوظ بنایاجاسکے

جمعرات 16 مئی 2019 14:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) مہتمم جنگلات ملک عمران صادق ، مہتمم جنگلات سردارفاروق نے کہاہے کہ زمیندارفائرسیزن میںملکیتی رقبہ پرآگ ہرگزنہ لگائیں محکمہ جنگلات کے جملہ اہلکاران اپنے ہیڈکوارٹر پر فیلڈعملہ کے ساتھ حاضری کویقینی بنائیںاور عوامی رابطہ مہم کویقینی بنانے ،تعلیمی اداروں،محکمہ مال وانتظامی افسران کے علاوہ امام مسجدسے بہترین روابط رکھیںانہوںنے کہاکہ جنگلات ریگولیشن ایکٹ پرعملدرآمد اورپرائیویٹ رقبہ جات میں آگ لگانے والے افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی جنگلات کے قریب رہنے والی مقامی کمیونٹی احتیاط برت کرجنگلات کوآگ سے محفوظ بنانے میںاپناکرداراداکریں- ان خیالات کااظہارانہوںنے موسم گرماکی شدت کودیکھتے ہوئے فائرسیزن کے دوران جنگلات کوآگ سے محفوظ بنانے کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنگلات ہماراقدرتی حسن ہیںجنگلات کوآگ سے محفوظ بناکرہم خطہ کی قدرتی خوبصورتی کوقائم دائم رکھ سکتے ہیںمقامی لوگ فائرسیزن کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاران کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیںتاکہ جنگلات جیسے قیمتی اثاثہ جات کوموسم گرماکے دوران آگ سے محفوظ بنایاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ فائرسیزن کے دوران آگ پرقابوپاکرجنگلی حیات کوبچایاجاسکتاہے اس سلسلہ میںجنگلات کوآگ سے بچانے کے لیے محکمہ جنگلات پوری طرح کمربستہ اورمتحرک ہوگیاہے انہوںنے مقامی کمیونٹی سے پرزوراپیل کی کہ وہ جنگلات کوآگ سے محفوظ رکھنے کے لیے تعاون یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں