کوٹلی‘گھاس کی کٹائی کے دوران سوات کا رہائشی محنت کش بھڑوں کے کاٹنے سے جان بحق

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) گھاس کی کٹائی کے دوران سوات کا رہائشی محنت کش بھڑوں کے کاٹنے سے جان بحق مقامی افراد نے محنت کش کی نعش آبائی علاقے میں روانہ کر دی تفصیلات کے مطابق سوات کا رہائشی مومن خان کھوئی رٹہ کے علاقے گھوڑہا کے مقام پر گھاس کی کٹائی کے دوران بھڑوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی افراد نے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گیا مقامی افراد نے میت کو آبائی گاوں روانہ کر دیا -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں