کوٹلی ‘ذو الفقار علی ملک کے صاحبزادے نوید ملک کے ولیمہ کی تقریب ‘ وزیراعظم سمیت اعلی حکام کی شرکت

بدھ 4 دسمبر 2019 17:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور وزیر اعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر ذو الفقار علی ملک کے صاحبزادے نوید ملک کے ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری ،آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے شادی تقریب کو چار چاند لگا دیے ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور وزیر اعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر ذو الفقار علی ملک نے ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری ،آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت پر تمام احباب بالخصوص لاہور ڈویژن، سرگودھا ،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دور دراز سے اس دشوار گزار علاقہ میں تشریف آوری پر تمام مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں